ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گوا بی جے پی نے دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیداوار کا اعلان کردیا

گوا بی جے پی نے دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیداوار کا اعلان کردیا

Mon, 18 Mar 2019 01:28:50  SO Admin   S.O. News Service

پنجی :17 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی گوا یونٹ کی کور کمیٹی نے اس ساحلی ریاست کی دو لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کے نام اتوار کو طے کر دیئے۔ گوا کی دو لوک سبھا اور اسمبلی کی تین نشستوں کے لئے 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسمبلی اسپیکرنے کہا کہ شمالی گوا اور جنوبی گوا سیٹوں کے لئے نام طے ہو گئے ہیں لیکن انہوں نے ان کے نام عام کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ناموں کے سرکاری اعلان دہلی میں پارٹی اعلی کمان کرے گا۔ وزیر اعلی منوہر پاریکر کے گرتے صحت کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی کو لے کر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ ریاست کے سابق وزیر اور کور کمیٹی کے رکن دیانند نے کہا کہ پاریکر کی خراب صحت کی وجہ سے قیادت میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ 


Share: